نیب کا معیار نواز شریف کیلئے کچھ اور ہے

نیب کا معیار نواز شریف کیلئے کچھ اور ہے
 نیب کا معیار نواز شریف کیلئے کچھ اور ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ نیب کا معیار میرے لیے کچھ اورنواز شریف کیلئے کچھ اور ہے۔میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹرعاصم نے کہاکہ سابق وزیر اعظم کے نیب عدالت میں پیش نہ ہونے کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ نواز شریف کے خاندان کا شمار بڑے لوگوں میں ہوتا ہے، وہ طاقتور اور ہم کمزور ہیں۔ ڈاکٹرعاصم سے پوچھا گیا کہ کیا نواز شریف کو گرفتار کر لینا چاہیے جس پر انہوں نے کہا کہ جو قانون ہے اس پر عمل ہونا چاہیئے۔

مزید :

صفحہ اول -