عمران خان پہاڑوں سے اتر کر ڈینگی سے متاثرہ عوام کی خبر لیں ، مریم اورنگزیب

عمران خان پہاڑوں سے اتر کر ڈینگی سے متاثرہ عوام کی خبر لیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن ) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں سے مفرور عمران پہاڑوں سے نیچے اتر کر دیکھیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی کیا حالت ہے کیونکہ تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہی محض نعروں سے نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آئینی عدالت سے آپ مفرور ہیں لیکن 2018 میں عوام کی عدالت سے سزا ضرور پائیں گے۔ وزیرمملکت نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا ء پھیلنے اور اس سے لوگوں کے متاثر ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں جبکہ ڈینگی کے خاتمے میں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی مہارت اور تجربہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ۔

مزید : صفحہ اول