نوز شریف اور فیملی ارکان کی عدم پیشی پر نیب کا یک طرفہ کارروائی کرنے پر غور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور خاندان کے دیگر افرادکی نیب میں عدم پیشی اور غیر حاضری پر نیب نے شریف خاندان کے خلاف یکطرفہ کارروائی پر غور شروع کر دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ نواز شریف اگر مسلسل غیر حاضر رہے تو یکطرفہ کاروائی کریں گے۔ نیب کے مطابق شریف خاندان کے سکیورٹی سٹاف نے طلبی کے سمن وصول کئے جس کے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔