لاہور بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا تناسب 54.21فیصد رہا

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا تناسب ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔امتحانات میں 2 لاکھ 57ہزار782طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔ سائنس گروپ میں 75 ہزار سات سو تیس لڑکیوں نے حصہ لیا جبکہ آرٹس گروپ میں 48 ہزار آٹھ سو اڑتالیس لڑکیوں نے حصہ لیا ۔اسی طرح سائنس گروپ میں 96 ہزار661 لڑکوں نے امتحانات میں حصہ لیا جبکہ آرٹس گروپ میں 36 ہزار545 لڑکوں نے حصہ لیا ۔ کل ایک لاکھ 37ہزار 530 طلبہ و طالبات کامیاب رہے اس طرح سے کامیابی کا تناسب 54.21فیصد رہا۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالب علموں کے تعلیمی معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے کیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ۔ دریں اثنا تفصیلی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comپر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں

مزید : صفحہ اول