انسداد ڈینگی :خیبرپختونخوا حکومت کاپنجاب کی مدد لینے سے انکار،پشاور پہنچنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم کا اپنا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
پشاور، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) خیبر پختونخوا میں ڈینگی وباء کی شکل اختیار کر گیاہے اور ہسپتالوں میں اچھا نظام نہ ہونے کے باعث شہری ما یو س نظر آر ہے ہیں جبکہ شہبازشریف نے شہریوں کی جانب سے مدد کی اپیل پر خود پرویز خٹک کو ٹیلیفون کر کے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد گزشتہ روز پنجاب سے 12ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم پشاور پہنچی لیکن کے پی کے حکومت نے انہیں ہسپتالوں تک رسائی دینے سے انکا کر تے ہوئے پنجاب حکومت کا مدد و تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے وہ خود اپنے وسائل ہی سے ڈینگی وباء سے نمٹ سکتے ہیں،تاہم اس کے باوجود پنجاب سے جانیوالے ڈاکٹروں نے ڈینگی متاثرین کی مدد کیلئے اپنا یونٹ قائم کرلیا ہے، ڈاکٹروں کی مذکورہ ٹیم اسوقت گورنر ہاؤس میں موجود ہے ، گورنر کے پی کے نے صوبائی وزیر صحت سے رابطہ کیا توانہوں نے پنجا ب کی میڈیکل ٹیموں کو ہسپتالوں تک رسائی دینے سے انکارکر تے ہوئے کہا کے پی کے حکومت خود ڈینگی وائرس سے نمٹ سکتی ہے،ہم اپنے پنجاب کے ڈاکٹروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے زحمت کی اور ہماری مدد کیلئے یہاں پہنچے تاہم ہمیں آپکی ضرورت نہیں ،ادھر دوسری طرف خیبر پختونخوا حکومت کے انکار کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے جانیوالے ڈاکٹروں نے ڈینگی متاثرین کی مدد کیلئے اپنا یونٹ قائم کرنے اور کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متاثرین کو صحت کی سہولیت فراہم کرسکیں ۔کیمپ ڈینگی سے متاثرہ علاقے تہکال میں سابق ایم پی اے عاطف الرحمان کے حجرے میں لگایاجائے گا جبکہ ڈاکٹرز کے ہمراہ وزیر صحت پنجاب عمران نذیر اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام بھی ہمراہ ہیں۔