این اے 120،حمزہ شہباز کی بجائے پرویز ملک انتخابی مہم کے انچارج مقرر

این اے 120،حمزہ شہباز کی بجائے پرویز ملک انتخابی مہم کے انچارج مقرر
 این اے 120،حمزہ شہباز کی بجائے پرویز ملک انتخابی مہم کے انچارج مقرر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے این اے 120 کی انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو علیحدہ الگ کرکے وزیر تجارت پرویز ملک کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔میاں نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہونیوالی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم حمزہ شہباز نے چلانا تھی لیکن میاں نوازشریف نے ضمنی الیکشن کیلئے مہم سے حمزہ شہباز کو علیحدہ کرکے وزیر تجارت پرویز ملک کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن)کاکہناہے کہ پرویز ملک کو بطور مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر انتخابی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی جب کہ مریم اور حمزہ ان کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نوازشریف نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور پرویز ملک کو جاتی امرا بلایا تھا جس میں انہوں نے پرویز ملک کو انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داریاں سونپی تھیں تاہم اس دوران پرویز ملک نے نوازشریف سے کہا کہ حمزہ شہباز اچھی انتخابی مہم چلاتے ہیں اس لیے انہیں رکھا جائے لیکن نوازشریف نے ان کی تجویز مسترد کردی اور انہیں انتخابی مہم کا انچارج مقرر کردیا۔دوسری جانب حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز این اے 120 کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔دوسری طرف مریم نوازنے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے،مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،انہوں نے کہاکہ پرویز ملک اور حمزہ شہباز نے این اے 120 کی انتخابی مہم سے متعلق ہونیوالے اجلاس کی مشترکہ طور پرصدارت کی ہے ۔

مزید : صفحہ اول