سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے جس کے مطابق اسلام آباد پرنسپل میں2بینچ بنائے گئے ہیں،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے پاناما کیس میں نوازشریف کی نظرثانی اپیل پر نمبر لگا دئیے۔نوازشریف کی عمران خان اور سراج الحق کی درخواست کے خلاف نظرثانی اپیل کو الگ الگ نمبر دئیے گئے ہیں جبکہ شیخ رشید کی درخواست کے خلاف نواز شریف کی نظرثانی اپیل کو ایک اور نمبر دیا گیا ہے۔اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر 2 بینچ بنائے گئے ہیں۔بینچ ایک جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا جبکہ دوسرا بینچ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گاتاہم لاہور رجسٹری میں ہی دوسرا بینچ جسٹس منظور ملک اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر