ڈاکٹر روتھ فاؤ جذام کے مریضوں کیلئے زندگی کی امید تھیں، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

ڈاکٹر روتھ فاؤ جذام کے مریضوں کیلئے زندگی کی امید تھیں، خدمات کو ہمیشہ یاد ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ جذام کے مریضوں کیلئے زندگی کی امید تھیں۔ انہوں نے ٹی بی اور جذام کے خاتمے کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سماجی خدمات کو پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ آخر