افغانستان اپنا سب سے بڑا سفارتخانہ اسلام آباد میں قائم کریگا ، سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد(این این آئی)افغانستان اپنا سب سے بڑا سفارتخانہ اسلام آباد میں قائم کریگا ، سفارتخانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔چین کی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی اسلام آباد میں 17 ملین ڈالر کی لاگت سے افغان ایمبیسی کمپلیکس تعمیر کریگی۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو میں افغان سفارتخانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نصیر احمد اندیشہ نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی جبکہ پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونٹ اور افغان سفیر عمر ذاخیلوال بھی موجود تھے ۔