کراچی میں کریکر حملہ،5افراد زخمی،ہسپتال منتقل

کراچی میں کریکر حملہ،5افراد زخمی،ہسپتال منتقل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کریکر حملے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں اچانک کریکردھماکہ ہوا،دھماکے کی زد میں آکر 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس او رریسکیو کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر تھا ، تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

مزید : صفحہ آخر