خیبر پختونخواہ میں 1ارب پودے،ریحام خان نے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خیبر پختونخواہ میں 1ارب پودے،ریحام خان نے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تحریک انصاف کے خیبر پختونخوامیں ایک سال میں ایک ارب درخت اُگانے کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ریحام خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی جھوٹ بول رہی ہے کیونکہ پودوں کے ماہرین کے مطابق ایک پودے کو پرورش پانے کیلئے کے پی کے موسم میں تین سے چار ماہ درکا ر ہو تے ہیں، اس لحاظ سے 365دن میں ایک ارب پودے اُگانا ناممکنات میں سے ہے۔ریحام خان نے اپنے الزام کے ثبوت کے طور پر کاغذات بھی جاری کئے ہیں جن کے مطابق اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر بھی حیران ہو گیا تھا کہ’’ سونامی کے لاکھوں پودے اگاؤ مہم ‘‘میں صرف مردان میں پودوں کی نرسریاں لگاتے ہوئے اس قدر زیادہ کرپشن ہو ئی ہے۔ ریحام خان کے ٹویٹس پر پی ٹی آئی کے جنونیوں نے حملے شروع کئے تو انہوں نے اس کے دفاع میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس پر کان دھرنے کے بجائے کے پی کے کا دورہ کر کے دیکھ لینا چاہیے تاکہ ان کے سامنے حقائق واضح ہو سکیں۔ ماہرین نے کے پی کے پودے اُگانے کی سکیم بارے تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں اُگائے جانے والے پودے ماحول سے موافقت نہیں رکھتے اور پودوں کی موسم سے لڑتے ہوئے زندگی بارے بھی دیکھ رہے ہیں کہ یہ ماحول کا مقابلہ بھی کر سکتے ہیں کہ نہیں ؟۔

مزید : صفحہ آخر