قومی اسمبلی کے حلقہ 120میں ضمنی انتخاب کے پولنگ اوقات کا مراسلہ جاری
لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ضمنی انتخاب کے پولنگ اوقات کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمیشن سردار محمد رضا کی منظوری کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے بعد خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کے حلقہ 120کی نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے 17ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ اس روز پولنگ صبح 8بجے شروع اور بغیر وقفہ کے شام 5بجے تک جاری رہے گی، الیکشن کمیشن کا پولنگ اوقات کا مراسلہ ریٹرننگ آفیسر میاں شاہد سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھجوا دیا گیاہے۔
پولنگ اوقات