لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل رجسٹرارکے تبادلے

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل رجسٹرارکے تبادلے

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر کو راولپنڈی بنچ سے تبدیل کر کے بجٹ برانچ لاہور، محمد اکرم کو بجٹ برانچ سے ایڈیشنل رجسٹرار آڈٹ، تعیناتی کے منتظر محمد حفیظ کو جنرل اینڈ پروکیورمنٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار محمد رفیق کو آڈٹ سیکشن سے تبدیل کر کے ایڈیشنل رجسٹرار راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر