لاہور ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیلئے 20سنگل اور8ڈویژن بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیلئے 20سنگل اور8ڈویژن بنچ تشکیل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 20سنگل اور8ڈویژن بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری موسم گرما کی عدالتی چھٹیوں کے روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 4 ڈویژن اور11سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژن اوردو سنگل بنچ،ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 4 سنگل اور2ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژن اور دو سنگل بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر