چیف جسٹس میاں ثاقب نثارآئندہ ہفتے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارآئندہ ہفتے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثارسمیت سپریم کورٹ کے 4جج صاحبان آئندہ ہفتے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ کے جاری شدہ عدالتی روسٹر کے تحت چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹرجسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ 21سے 25اگست تک سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ مسٹرجسٹس منظور احمد ملک اور مسٹرجسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ 22سے 25اگست تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر