ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پر سیکیورٹی کیلئے رینجرز طلب

ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف کل 21اگست کو ہونے والی توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر عدلیہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز طلب کر لی گئی ہے،اس سلسلے میں رینجرز حکام نے گزشتہ روز لاہوریائیکورٹ کا دورہ کیااورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں 5رکنی فل بنچ 21اگست کو لاہور ہائی کورٹ بارملتان کے صدر شیر زمان اورسیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر