کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ ایپلیٹ ٹربیونل میں چیلنج

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ ایپلیٹ ٹربیونل میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی نے بھی حلقہ این اے 120سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل کے روبرو چیلنج کر دیاہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی ایپلیٹ ٹربیونل کے روبرو عوامی تحریک کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے حلقہ این 120سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کی اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق سے ہٹ کر کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر