وکلاء اورعدلیہ میں اختلافات نظام عدل کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان بار کونسل

وکلاء اورعدلیہ میں اختلافات نظام عدل کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان بار کونسل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد احسن بھون اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین چودھری حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وکلاء اورعدلیہ میں اختلافات نظام عدل کے لئے شدید خطرات کا باعث ہیں ۔انہوں نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں عدالت عالیہ کے سینئر جج سے وکلاء کی بدتمیزی اور متعلقہ وکلاء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کئے جانے کے بعد بار اور بنچ میں پیدا ہونے والے شدید تناؤ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ وکلاء ایک طرف کہتے ہیں کہ کوئی بھی حتیٰ کہ وزیراعظم بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور دوسری طرف کچھ وکلاء تنظیموں کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں سینئر جج مسٹر جسٹس محمدقاسم خان سے بدتمیزی کرنے والے وکلاء کی حمایت کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے ہم اس اصول سے وکلاء کو کیسے الگ کرسکتے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر