پنجاب جوڈیشل اکیڈمیِ : 100ججوں کا تربیتی سیشن آخری مراحل میں داخل

پنجاب جوڈیشل اکیڈمیِ : 100ججوں کا تربیتی سیشن آخری مراحل میں داخل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب کے تمام اضلاع میں مصالحتی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 100ججوں کا تربیتی سیشن آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے،تربیت مکمل کرنے کے بعد ججوں کو نئے مصالحتی سینٹرز میں تعینات کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں نئے مصالحتی سینٹرز جلد قائم کئے جائیں گے،متبادل مصالحتی نظام اور کیس مینجمنٹ پلان کے نفاذ کے تحت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت 100جج ٹریننگ پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں،ماسٹر ٹرینر ظفر کلانوری نے تربیتی سیشن میں شریک ججوں کو کیس مینجمنٹ پلان اور مصالحتی نظام کے بارے میں آگہی دی۔

مزید : صفحہ آخر