حلقہ 120میں سرکاری مشینری کے استعمال کا الزام بے بنیاد ہے:میئر لاہور
لاہور(نامہ نگار)میئر لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120میں پی ٹی آئی کے سرکاری مشینری کے استعمال کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کو پاکستان ہارٹی کلچر اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر میاں محمد شاہد کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا ہے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے لیگی امیدوار کے حق میں کوئی فلیکسز اور بینر آویزاں کئے اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی تحریری ریکارڈ موجود ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایچ اے کا طلب کیا گیا ریکارڈ متعلقہ ادارے سے ہی طلب کیا جائے، حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے پی ٹی آئی کی امیدوار عندلیب عباس کی درخواست جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے لیگی امیدوار کے حق میں حلقہ میں بینرز اور فلیکسز آویزاں کئے گئے ہیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ،میئر لاہور کیخلاف کارروائی کی جائے۔