تبدیلی نعروں سے نہیں خدمت سے آتی ہے ، مریم اورنگزیب

تبدیلی نعروں سے نہیں خدمت سے آتی ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کے پی کے میں ڈینگی کی وبا پھیلنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی خدمت سے آتی ہے نعروں سے نہیں۔ عمران خان پہاڑوں سے اتریں اور صوبے کی حالت دیکھیں۔ مفرور عمران خان کو 2018 میں عوامی عدالت سے سزا ہوگی۔ گزشتہ روز وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کے پی کے میں ڈینگی کی وبا پھیلنے پر اظہار افسوس کیا۔ عمران خان پہاڑوں سے اتر کر صوبیکے عوام کی حالت دیکھیں۔ تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے نعروں سے نہیں ڈینگی کے خلاف شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی مہارت کو سہارا گیا۔ کے پی کے میں پنجاب حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں کے پی کے کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت سے مفرور ہیں انہیں 2018 ء میں عوامی عدالت سے سزا ملے گی۔

مریم اورنگزیب

مزید : کراچی صفحہ اول