پاکستان پرُامن ملک ہے، نوجوانوں میں نئے آئیڈیاز ہیں،چوہدری عبدالرحمٰن

پاکستان پرُامن ملک ہے، نوجوانوں میں نئے آئیڈیاز ہیں،چوہدری عبدالرحمٰن

لاہور ( پ ر) سپیریئر گروپ آف کالجز (یونیورسٹی کیمپس) چوہدری محمد اکرم سنٹر فار انٹر پر نیور شپ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام انٹرپرنیوریل ایکسپو 2017 اور جشن آزادی کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے نامور شخصیات نے شرکت کی، افتتاحی تقریب کے موقع پر ’’نیو نیوز‘‘ کے شہرت یافتہ پروگرام ’’آئیڈیا کروڑوں کا‘‘ کے حوالے سے 500 طالب علموں کے 108 پراجیکٹپیش کئے گئے جو اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کے نوجوان زبردست تخلیقی صلاحیت رکھتے ہیں اور نت نئے بزنس قائم کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ چوہدری محمد اکرم سنٹر فار انٹر پرنیورشپ ڈویلپمنٹ نے اعلیٰ معاشی پاکستان کی تحریک شروع کی ہے جس کی بانی ڈاکٹر سمیرا رحمٰن ہیں اور انٹرپرنیوریل ایکسپو 2017 بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اب اس کا سیزن ٹو انٹرپرنیوریل ایکسپو 2017 میں لانچ کیا گیا ہے۔ اس شو کا مقصد پاکستان میں انٹرپرنیوریل کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ طلبا و طالبات میں انٹر پرنیورشپ کا رجحان بڑھ سکے اور پاکستان ایک معاشی خوشحال ملک بن سکے۔ علاوہ ازیں جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بزنس رئیلٹی شو کا افتتاح سپیرئیر گروپ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن نے کیا۔ انہوں نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔ ہم سب کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بہت رنگ ہیں،پاکستان پرامن ملک ہے،پاکستانی نوجوانوں میں نئے نئے آئیڈیاز ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کا مقابلہ پاکستان کو انٹرپرینیوریل بنا کر کرسکتے ہیں۔ انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں’’ سپیرئیر سٹارٹ اپ‘‘ کا اہم کردار ہے۔سپیرئیریونیورسٹی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سمیرا رحمٰن کے انٹرپرینیوریل ریویلیوشن سے پاکستان اکنامکلی سپیئریئر بنے گا۔اس موقع پر ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے نوکریوں کے مواقع کم میسر آرہے ہیں، سپیرئیر یونیورسٹی کے چیئرمین اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے طلباء اور خصوصاََ نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کی طرف مائل کیا ۔ تقریب میں وائس چانسلر دی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹر عمرسیف،سکالر اعظم رومی، پروریکٹر سپیرئیریونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمن سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر