بھارت، فصلوں کی تباہی اور قرضوں سے پریشان 34کسانوں نے خود کشی کر لی

بھارت، فصلوں کی تباہی اور قرضوں سے پریشان 34کسانوں نے خود کشی کر لی

ممبئی(آئی این پی ) مہاراشٹر میں فصلوں کی تباہی اور قرضوں کی عدم ادائیگی سے پریشان مراٹھواڑہ علاقے میں کسانوں کی خود کشی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،گزشتہ 8دنوں میں 34کسانوں نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں فصلوں کی تباہی اور قرضوں کی عدم ادائیگی سے پریشان کسانوں کی خود کشی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔اور نگ آباد علاقائی کمشنر کے اعدادو شمار کے مطابق روزانہ اوسطاً 4کسان خود کشی کررہے ہیں اور گزشتہ 8دنوں میں 34کسانوں نے خود کشی کی ہے۔خودکشی کرنے والوں میں اورنگ آباد ضلع میں 5بیڑمیں 12، ناندیڑ میں 9، پربھنی میں 7، جالنہ میں 6، لاتور میں 5، عثمان آباد میں 4اور ہنگولی ضلع کا کسان شامل ہے۔ علاقائی کمشنر کی رپورٹ کے مطابق جنوری2017سے 15اگست 2017تک مراٹھواڑہ میں 580کسانوں نے خود کشی کی۔واضح رہے کہ 48روز سے مراٹھواڑہ میں بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں برسااورمذکورہ علاقے کے کئی اضلاع میں کسانوں کی فصلیں بارش نہ ہونے سے تباہ ہوگئی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر