جے یو پی کے انتخابات کیلئے 10 ستمبرکو مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب

جے یو پی کے انتخابات کیلئے 10 ستمبرکو مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کی الیکشن کمیٹی کے چیرمین پیر عبدالخالق بر چونڈی شریف نے مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کے لئے 10۔ ستمبر بروز اتوار مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ جس میں نئے مرکزی صدر، سینیر نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدوں کے لئے ملک بھر سے خادمین جمعیت حصہ لیں گے۔ترجمان جے یو پی نے واضح کیا ہے کہ ضلعی اور صوبائی سطح کے پارٹی انتخابات کے بعد مرکزی انتخابات مکمل کئے جارہے ہیں۔آج (20۔ اگست ،بروزاتوار ) جے یو پی کا لاہور میں کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ کسی شخصی اجلاس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی جماعت پیر اعجاز ہاشمی اور صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کی قیادت میں متحد ہے۔پارٹی میں نفاق کا باعث بننے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جے یو پی کی منزل نظام مصطفی ہے، جس کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ عہدوں کی لالچ میں پارٹیاں تقسیم کرنے کا عمل قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ مولانا شاہ احمد نورانی کا نام استعمال کرنا اور ان کے گھر سے عداوت رکھنا ناقابل فہم ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول