پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان کی 98یوم استقلال کے موقع پر پاکستان سیکورٹی فورسز کی مبادکباد

پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان کی 98یوم استقلال کے موقع پر پاکستان ...

خیبرایجنسی(آ ئی این پی)پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان کی 98یوم استقلال کے موقع پر پاکستان سیکورٹی فورسز نے مبادکباد دی ۔اور دونوں حکام کے درمیان تحفوں تحائف کا تبادلہ ہوا۔پاک افغان سرحد طورخم پر افغانستان کی اٹھانوے یوم استقلال کے موقع پر آئی جی ایف سی میجرشا ہین مظہر محمود کی طرف سے افغان حکام کو پھولوں کے گلدستے اور مٹھائیاں بھی دیئے گئے جبکہ افغان حکام نے بھی پاکستانی حکام کو درائی فورٹ کا تحفہ پیش کیا۔پاکستانی حکام نے افغان اہلکاروں کو 98ویں یوم استقلال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاپاکستانی حکام کی قیادت لیفٹینٹ کرنل مبشر کر رہے تھے جبکہ افغانستان کی جانب سے کرنل نثاراوربارڈر انچارج ہدایت اللہ کے علاوہ دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی بارڈر کے اس پار افغان شہریوں نے یوم استقلال کے موقع پر رقص اور بھنگڑے ڈال دیں اور پاکستانی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا،دونوں حکام کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کا دشمن مشترکہ ہے اور دونوں ممالک کو ان کے خلاف اکھٹے لڑنا ہو گا دونوں برادر ہمسایہ ممالک ہے جن کے رسم ورواج ایک جیسا ہے دونوں کے درمیان رشتے بھی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر