چکوال،پولیس کی دوکاروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد

چکوال،پولیس کی دوکاروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سٹی پولیس اور کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ اے ایس آئی محمد مشتاق نے تحصیل چوک کے قریب گشت کے دوران وحید ولد سلیم ساکن جہانگیر ٹاؤن کے قبضہ سے پستول تیس بور اور تین گولیاں برآمد کیں جبکہ سب انسپکٹر بدر منیر نے بوچھال کلاں میں گشت کے دوران سلیمان ولد گل زمان ساکن سرکلاں کے قبضہ سے تیس بور پستول اور چار گولیاں برآمد کر لیں۔ دونوں ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول