نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے ،ترجمان بلاول ہاؤس

نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے ،ترجمان بلاول ہاؤس

لاہور(آئی این پی)میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج نے کہا ہے کہ نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں گملہ سیاستدان ہیں، آمریت کے پجاری بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے پر بوکھلا گئے ہیں،ایک ماضی کی اور ایک حال کی کٹھ پتلی ہے جو عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں،نیا نیا کا نعرہ لگانے والے پرانے بابے اب اللہ اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،ان کو جتنا رونا دھونا ہے رو لیں کیونکہ 2018 کے بعد ان کے لئے بین کرنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دونوں پارٹیوں کو مانسہرہ میں آئینہ دکھایا،نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں گملہ سیاستدان ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر