عید الاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ صحت الرٹ

عید الاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ صحت الرٹ

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت نے عید الاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کردیا۔جانوروں کو شہری آبادی سے دور رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور لائیو سٹاک کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ سی ڈی سی کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ اور سرکاری ہسپتالوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کانگو وائرس سے بچاوکیلئے محکمہ لائیو سٹاک سے مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ قربانی کے جانور لانے والے بیوپاری حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ جبکہ قصاب بھی جانور ذبح کرتے وقت ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی طور پر کریں

مزید : صفحہ آخر