سی پی این ای ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کا اعلان

سی پی این ای ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے مقاصدمیں سی پی این ای کے زیر اہتمام پروگرامز، تقریبات، ورکشاپس، کانفرنسز اور تربیتی نشستوں کے انعقاد کا اہتمام کرنا اور نگرانی کرنا ہے، اور اپنی تجاویز قائمہ کمیٹی کو ارسال کرنا ہے۔ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی 28؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ عبرت کے چیف ایڈیٹر قاضی اسد عابد جبکہ ڈپٹی چیئرمین کرن / خواتین ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں شاہین قریشی (روزنامہ جنگ)، رحمت علی رازی (روزنامہ طاقت)، مہتاب خان (روزنامہ اوصاف)، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک)، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز)، سید ممتاز شاہ (روزنامہ مشرق)، عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی)، حامد حسین عابدی (روزنامہ امن)، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی (ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ)، سید ہارون شاہ (روزنامہ وحدت)، وسیم احمد (روزنامہ عوام)، ممتاز طاہر (روزنامہ آفتاب)، الیاس شاکر (روزنامہ قومی اخبار)، امین یوسف (روزنامہ نوائے وقت)، احمد اقبال بلوچ (ماہنامہ ویژنری)، سید محمد منیر جیلانی (روزنامہ پیغام)، عبدالرحمان منگریو (روزنامہ انڈس پوسٹ)، فیصل زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور)، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم)، کاظم خان (روزنامہ ڈیلی ٹائمز)، بابر نظامی (روزنامہ پاکستان ٹوڈے)، بشیر احمد میمن (روزنامہ نجات)، اویس اسلم علی (ماہنامہ اکنامک آؤٹ لک)، مقصود یوسفی (روزنامہ نئی بات) اور احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپٹلٹی پلس) شامل ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول