صدر ممنون حسین کی ڈاکٹررتھ فاؤکی آخری رسومات میں شرکت

صدر ممنون حسین کی ڈاکٹررتھ فاؤکی آخری رسومات میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین نے ہفتہ کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس موقع پر وہ مسیحی قبرستان پہنچے اور آنجہانی ڈاکٹر رتھ فا کی تدفین کی رسومات میں شریک ہوئے۔ صدر مملکت نے تدفین کے بعد ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے انسانیت کی خدمت کی عظیم روایت قائم کی جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ صدر مملکت نے بعد ازاں مزار قائد اعظم پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان کا انتخاب کیا اور پوری عمر اس نیک کام میں بسر کردی۔ ان کے بچھڑنے پر پاکستانی قوم غم زدہ ہے اور انھیں محبت سے یاد کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فا ؤکی ذات خدمت کا استعارہ اور مایوس انسانیت کے لیے روشنی کی کرن تھی۔ ان جیسی شخصیات دنیا سے ضرور چلی جاتی ہیں لیکن ان کا کام اور خدمات انھیں حیات جاودانی عطا کردیتی ہیں۔ اپنی ان خدمات کے سبب ڈاکٹر رتھ فا ؤہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے دکھی انسانیت کی خدمت کی جو روایت قائم کی تھی، اسے جاری رکھا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول