ن لیگ نے آئین و قانون کے خلاف کھل کربغاوت کردی ، شیخ رشید

ن لیگ نے آئین و قانون کے خلاف کھل کربغاوت کردی ، شیخ رشید

راولپنڈی(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کا جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلا ف قدم سپریم کورٹ پر حملے کے مترادف ہے، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سسٹم کو لپیٹنے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے آئین و قانون کے خلاف کھل کربغاوت کردی ہے ۔ پاناما کیس کی سربراہی کرنے والے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ایاز صادق کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئین و قانون کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے اور انہوں نے اب بغاوت کردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کا یہ قدم عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے اور ن لیگ کو یہ حملہ اس وقت یاد آتا ہے جب بات ان کے گلے پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن علی بابا چالیس چور ہیں اور اب یہ نیب ریفرنسز سے بھاگ رہے ہیں،یہ عوامی طاقت سے سپریم کورٹ پر دبا ڈالنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ٹوٹنے جا رہی ہے اور شریف خاندان حدیبیہ کیس سے بچنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شریف خاندان نہیں چاہتا کہ انہیں تفتیش کے لیے بلا یا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر