امریکی وفد کا دورہ شمالی وزیرستان، امن و امان کی بحالی کیلئے پاک فوج کوششوں کو سراہا

امریکی وفد کا دورہ شمالی وزیرستان، امن و امان کی بحالی کیلئے پاک فوج کوششوں ...

راولپنڈی(این این آئی) امریکی سنٹرل کمان (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں امریکی وفد نے ہفتہ کو شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کو شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن اور پاک افغان سرحد پر نگرانی کے مزید اقدامات کے ذریعے اختیار کئے گئے سکیورٹی میکنزم کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وفد کو علاقہ کی سماجی اقتصادی ترقی اور عارضی بے گھر افراد کی واپسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔ امریکی وفد نے علاقہ میں امن و امان کی بحالی کیلئے پاک فوج اور قبائلی عمائدین کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ امریکی وفد نے پاک افغان دو طرفہ بارڈر سیکیورٹی کوارڈی نیشن کو اہم قرار دیا ۔ بعد ازاں امریکی وفد نے آرمی پبلک سکول میران شاہ کا دورہ کیا اور طلبہ سے گفتگو کی۔ قبل ازیں وفد کی شمالی وزیرستان ایجنسی آمد پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے ان کا استقبال کیا ۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر دورے میں وفد کے ہمراہ رہے ۔

امریکی وفد / شمالی وزیرستان

مزید : کراچی صفحہ اول