اسپیکر غیرجانبدار نہیں رہے فوری مستعفی ہوں ، ڈاکٹر عارف علوی

اسپیکر غیرجانبدار نہیں رہے فوری مستعفی ہوں ، ڈاکٹر عارف علوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی ، حلیم عادل شیخ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا س موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن جمال صدیقی ، عیسیٰ ڈومکی ، شیخ محمد اقبال بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ن لیگ اب اداروں سے لڑائی کرنے پر اتر آئی ہے ن لیگ نے ہمیشہ تحریک انصاف پر الزام لگایا کہ ہم اداروں کو کمزور کررہے ہیں لیکن آج کے عمل سے ثابت ہوگیا کے اداروں کو کمزور اور تباہ کرنے کے پیچھے کون ہیں اسپیکر جانبدار بن چکے ہیں جوکہ ایوان کی توہین ہے ایاز صادق فوری استعیفٰی دیں ایاز صادق قومی اسمبلی کے اسپیکر کی بجاء ن لیگ کے اسپیکر بنے ہوئے ہیں ن لیگ نے بادشاہت قائم کی ہوئی ہے انہوں نے ثابت کردیا کے ن لیگ میں شریف خاندان کے علاوہ کوئی ایسا شخص نہیں جو پارٹی کو لیڈ کرسکے این اے 120میں ٹکٹ بھی شریف کو ہی دی گئی ، ایاز صادق کو جب ہم نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس پیش کی تو اسے رد کردیا گیا اور الٹا عمران خان کے خلاف ریفرنس بھیج دیا گیا ن لیگ چاہتی ہے کے اداروں میں ٹکراؤ پیدا کیا جائے اور قوم کا دہیان ان کی چوری سے ہٹ جائے مگر جس طرح تحریک انصاف نے عوام کو ان کی چوری بھولنے نہیں دی اسی طرح ان کو اب اڈیالہ بھیجنے تک قوم کو بھولنے نہیں دیں گے کہ نواز شریف اور ان کا ٹبر چور ہے ن لیگ اپنے ان عملوں سے ملک کے اداروں اور جمہوریت کو نقصان پہنچا کر تیسری قوت کو دعوت دینے کی کوشش کررہی نواز شریف نیب کے سامنے اگر تین نوٹسز پر پیش نہ ہوئی تو ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ نکل جائے گا ، پی ٹی آئی سندھ کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ن لیگ اداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ سب کے سامنے ہے اور اب جی ٹی روڈ پر تماشہ لگانے کے بعد اپنے پٹواریوں سے ججز اور عدلیہ کی توہین کروارہے ہیں نواز شریف اقتدار کی حوس میں ہر حد پر گرنے کے لیے تیار ہیں مودی کے یار ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں اداروں کو کمزور کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر تماشہ لگایا اور عوام سے پوچھ رہے تھے کے انہیں کیوں نکالا گیا تو اگر وہ نیب میں پیش ہوجاتے تو انہیں لگ پتہ جاتا کے انہیں کیوں نکالا گیاملکی اداروں کو نااہل وزیراعظم اور ٹبر کی طرف سے مسلسل تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ رائیونڈ میں ہوا اداروں کے خلاف پروپگینڈا کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنے ملک اور اداروں کی حفاظت کے لیے اور عدلیہ کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہونگے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے والے کد ہی کمزور ہوکر نست و نابوت ہوجائیں گے عوام کو ان لٹیروں سے آزادی دلانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 25اگست کو سکھر میں ایک شاندار جلسہ ہونے جارہا ہے جس میں چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے اور اب سندھ کے چورون میں بھی ہلچل شروع ہوچکی ہے سب چور ایک پیج پر ہیں اور عمران خان اس قوم کے ساتھ ملکر جدوجہد میں مصروف ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول