سیاست میں دشمنی کی اہمیت نہیں، سب جماعتیں رواداری کو فروغ دیں: خواجہ آصف
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں رواداری کو فروغ دینا چاہئے کیونکہ سیاست میں دشمنی کی کوئی اہمیت نہیں، سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے کے خلاف بیان دینا جمہوریت کا حسن ہے لیکن کوئی بھی سیاسی جماعت جمہوریت کیخلاف کسی بھی سازش کاحصہ نہیں بنتی،آئندہ برس ہونیوالے عام الیکشن کیلئے میڈیا سمیت سب کو تیاریاں کرنی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل مشرف کا کوئی مستقبل نہیں اس پر رائے دے کر انہیں اہمیت نہیں دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر جس طرح اختلافات پائے جاتے ہیں اس طرح پارٹی رہنماؤں میں بھی اختلافات ہو جاتے ہیں جوکبھی کبھی میڈیا کی زینت بھی بن جاتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ برٹش کونسل میں تصویروں کی نمائش کا انعقاد برٹش اور پاکستان کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک جڑے رہیں گے۔ تصویری نمائش کا اہتمام سیالکوٹ، لاہور، کراچی اور دیگر شہریوں میں بھی کیا جا رہا ہے اور جلد ہی فیصل آباد میں بھی تصویری نمائش ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور ملک کی ٹوٹل ایکسپورٹ میں سیالکوٹ کا حصہ دس فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
خواجہ آصف