ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی

ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی ایک اور فیکٹری پکڑی ...

لاہور( این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی ایک اور فیکٹری پکڑ لی ۔ تفصیلات کے مطابق جیا موسیٰ، شاہدرہ کے علاقے میں باہر سے بند عمارت میں بوتلیں تیار کی جاتی تھیں، معروف برانڈ کی 8 ہزار تیار بو تلیں ، 13 ہزار بھرائی کیلئے تیار بوتلیں پکڑی گئیں۔ مالکان کیخلاف مقدمہ درج، 3 فلنگ مشینیں، 8 سلنڈر، 2 کاربوریٹر سمیت دیگر مشینری بر آ مد کر کے تمام سٹاک موقع پر تلف اور فیکٹری کا سامان ضبط کر لیا گیا۔بوتلوں کی تیاری میں کیمیکل، تیزاب اور کپڑے رنگنے والے رنگ استعما ل کیے جا رہے تھے۔ویجیلینس سیل نے سپلائر کا پیچھا کر کے فیکٹری کا سراغ لگایا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا جعلی بوتلوں کی اب تک متعدد فیکٹریاں پکڑی جا چکی ہیں، عوام اپنے ارگرد نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مزید کاروائیوں میں رائیونڈ میں واقع جاوا سویٹس اینڈ بیکرز پر چھاپے کے دوران کھلے اور غیر معیاری رنگوں کے استعمال ، ایکسپائرڈ ونیلا پاؤڈر ٹوٹے اور خراب انڈوں کے استعمال، ملازمین کا جسمانی صفائی کا خیال رکھے بغیر کام کرنے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر احاطے کو سیل کر دیا گیا۔ شاہ عالم مارکیٹ میں داتا ٹی سٹال،کاکا ٹی سٹال،نورانی نان شاپ،رحمان جنرل سٹور،ایم یونس اینڈ سنز،سعید ٹریڈرز ےٰسین پکوان اینڈ ریسٹورنٹ،وی آئی پی چکن بریانی،عبدالرؤف سوڈاواٹرپر معائنہ کے دوران ای لائسنس بنوانے ،اشیاء کی خرید وفروخت کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے نوٹس جاری،اور وی آئی پی چکن بریانی سٹال سے0 1کلو مضر صحت چکن اور5 کلواستعمال شدہ آئل کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر