انسداد دہشتگردی: پاکستان اور افغانستان کا باہمیا تعاون بڑھانے پر اتفاق

انسداد دہشتگردی: پاکستان اور افغانستان کا باہمیا تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور افغانستان نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں ملکوں نے کہا ہے دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے اور اسے مل کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان نائب وزیر خارجہ ناصر اندیشہ نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے قیام پر بات چیت کی گئی ۔سیکرٹری خارجہ نے پاک افغان معیشت ، تجارت ، ٹرانزٹ اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیااور کہا دونوں ملکوں کے د رمیان انفرا سٹر کچر اور توانائی کے منصوبوں کو پھیلانے کی ضرورت ہے ،یاد رہے افغان نائب وزیر خارجہ ناصر اندیشہ افغانستان کی آزادی کی تقریب ا و ر ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں نئے افغان سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ واضح رہے 15 اگست کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی افغانستان کا دورہ کیا تھا اور افغان قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں ۔

مزید : صفحہ آخر