سراج الحق کو سپریم کورٹ سے دیانتداری کا تمغہ ملا ہے :عنایت اللہ

سراج الحق کو سپریم کورٹ سے دیانتداری کا تمغہ ملا ہے :عنایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے یونین کونسل سے لیکر مرکزی امیر تک کا انتخاب ارکان جماعت اسلامی کے ووٹ پر ہوتا ہے جماعت اسلامی کے عہدے کسی ایک گھرانے کی جاگیر نہیں ، جماعت کے عہدے پیسوں اور سفارش پر نہیں ملتے اس وجہ سے مرکزی امیر سراج الحق کو سپریم کورٹ سے دیانتداری کا تمغہ ملا ہے اگر پاکستان کے تمام سیاستدانوں کا صحیح معنوں میں حساب کتاب کیا جائے تو سراج الحق کے علاوہ تمام سیاستدان جیل جائیں گے جماعت اسلامی کے قیادت اور ارکان نے 1971میں بنگلہ دیش میں دس ہزار جوانوں کا نظرانہ دیا ہے پاکستان کی سرحدوں کی خفاظت ہو یا ناموس رسالت کی تحفظ ہو جماعت اسلامی ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 30 جہان آباد چارگلی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے و ضلعی امیر مولانا ڈاکٹر عطا ء الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صاحد خان نے اپنے خاندان اور درجنوں دوست واخبات سمیت جماعت اسلامی میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا ، صوبائی وزیر نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے افراد کو ٹوپیاں پہنائے اور صاحد خان کے حجرے پر جماعت اسلامی کا پرچم بھی لہرایا۔۔۔