لنڈی کوتل،طورخم بارڈرپر افغانستان جانے والے آلو سے بھرے ٹرک سے اسلحہ برآمد

لنڈی کوتل،طورخم بارڈرپر افغانستان جانے والے آلو سے بھرے ٹرک سے اسلحہ برآمد

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے آلو سے بھرے ٹرک سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر ٹرک نمبر E.5715 Peshawar کو جب خفیہ مصدقہ معلومات کی بنیاد پرروک کر اس کی تلاشی شرو ع کر دی تواس کے خفیہ خانوں سے 1.40 ملین روپے کا اسلحہ برآمد کر لیاگیا جس میں 219 عدد مختصر بیرل کے 12 رائفلز ، 75 عدد لمبے بور کے 12 رائفلز شامل تھے طورخم کسٹم حکام کی پرریس ریلیز کے مطابق مذکورہ ٹرک کو جمرود این ایل سی ٹرمینل جس کی جی ڈی کا نمبر 536 بتایا گیا ہے جس کو 18 اگست کو جمرود این ایل سی ٹرمینل سے کلئیر کر دیا گیا تھا کسٹم حکام کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور جمال احمد زئی سکنہ افغانستان لوگر کو بھی اس موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور ڈرائیور اوردیگر شاہدین کی موجودگی میں گاڑی کی تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے مذکورہ اسلحہ برآمد کر لیا گیا اس طرح کل پاکستانی ساخت کا اسلحہ 294 عدد د قبضے میں لے لیا گیا اوراس طرح کسٹم حکام نے ٹرک اوراس کے ڈرائیور کے خلاف اس جرم کی پاداشت میں قانونی کارروائی کے لئے باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کر لی ہے کسٹم ذرائع کے مطابق یہ کارروائی کسٹم کلکٹر کی ہدایات پر سپرنٹنڈنٹ نعیم خان کی سرپرستی میں کی گئی تقر یبا نو ما ہ میں کسٹم نے 52 کار وائی کی جس میں کسٹم حکام نے اسلحہ ،یوریا ، کرنسی سمگلنگ،وغیر ہ کی کو شش نا کام بنا دی اور ذرائع کے مطابق افغان ڈرائیور نے مذکورہ اسلحہ کے حوالے سے کسی قسم کے قانونی دستاویزات پیش نہیں کئے جس کی بناء پر ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ۔،،، ۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول