اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے درہ آدم خیل سے موٹر کار کے زریعے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کو مخبر کے زریعے اطلاع ملی تھی کہ آ ج کسی بھی وقت بھاری تعداد میں اسلحہ پشاور کے راستہ سمگل کیا جائیگا اس اطلاع پر سی سی پی اونے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نگرانی میں پشاورکے داخلی و خارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگاد ی گئیں ایس پی صدر سرکل شوکت خان کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر سر کل رحمت اللہ خان ٗ ایس ایچ او متنی حاجی ابراہیم ٗ ایس آئی مشتاق خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے ارباب ٹاپو چیک پوسٹ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے درہ آدم خیل کی جانب سے آنیوالی موٹر کار نمبر RIB-658 کو روک کر تلاشی لینے پر موٹر کار سے تین کلاشنکوف ٗ تین پستول 30 بور اوردس ہزار کارتوس برآمد کر لیے پولیس کے گاڑی میں سوار اسلحہ سمگلر عبیداللہ ولد زرولی سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر کے مقدمہ د رج کرلیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔