افغان بارڈر حکام کو افغانستان کی 98ویں یوم آزادی کے موقع پر پھولوں اور مٹھائی کے تحائف پیش
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے حکام نے طورخم بارڈر پر افغان بارڈر حکام کو افغانستان کی 98 ویں یوم آزادی کے موقع پر پھولوں اور مٹھائی کے تحائف پیش کئے کرنل مبشر نے تحائف آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر کی ہدایت پر پیش کئے۔پا کستان کی طرف سے کرنل مبشر نے افغان بارڈر انچارج کرنل نثار اور سرحد ی امنیت کے انچارج ہدایت اللہ کو پاکستان کی طرف سے افغانستان کی آزادی کے موقع پر مبارک باد دی اور تحائف دےئے خیبر ایجنسی پاک افغان بارڈر حکام نے بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر خوش گوار موڈ میں مختصر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کو تعاون کی یقین دہانی کرائی طورخم بارڈر پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے کرنل مبشر نے اپنے افغان ہم منصب کو مبارک باد دیتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ پاکستان اور افغانستان دو مسلمان، برادار ہمسایہ ممالک ہیں اوردونوں کی خوشی اورترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہو ئی ہے اس موقع پر افغان بارڈر حکام نے بھی بتایا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسلہ ہے اور اس فساد کو جڑ سے ختم کر نے کے لئے مشترکہ طور پر کوششیں کرینگے ۔بعد ازاں افغان نوجوانوں نے طورخم بارڈر آکر افغانستان کے یوم اسقلال کے حوالے سے نعرے لگائے اورخوشی کا اظہار کیا ۔۔