قرضے لیکر صوبے کا بیڑہ غرق کردیا گیا ،محمد ایوب خان

قرضے لیکر صوبے کا بیڑہ غرق کردیا گیا ،محمد ایوب خان

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان اور ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کو بیرونی قرضوں سے دیوالیہ صوبہ بناکر صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ہے حکومت کی بلین ٹریز منصوبہ مکمل طورپر ناکام ہوکر اس منصوبے کا ٹھیکہ عمران خان نے اپنے رشتہ دار کو دیکر اس منصوبے میں تاریخی کرپشن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے پر ان پڑھ اور بچوں کی حکومت ہے جس نے پنجاب کو بچانے کیلئے پوری صوبے کو داو پر لگادی ہے انہوں نے کہا کہ دوسروں کو تلاشی کادرس دینے والے کپتان کو اب اپنے اور اپنے موبائل کی تلاشی دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ کپتان بتائے کی جمائما سے لندن میں ملانا کونسی اسلام اور پختون روایات میں ہے انہوں نے ذمہ دار احکام سے اپیل کی کہ وہ مٹہ میں غریب عوام سے لئے گئے زمینیں جن کی قیمیتیں مالکان کو کم اور حکومت سے زیادہ لئے گئے ہے انکوائری کریں موجودہ حکومت اور یہاں کی وزراء اے این پی سے اس بات پر ناراض ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کی خاتمہ کرکے یہاں پر جانوں کی بدلے امن قائم کی ہے 2018میں سونامی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ توتکے میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے خورشید خان صلاح الدین خان عبدالجلا ل خان ایڈوکیٹ حیدرعلی شاہ خان محمد نعیم خان حاجی عبدالقیوم اکبر باچا نثار خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے مہتاب خان حضرت علی شرافت علی محمد خان ناصر شاہ نسیم خان خائستہ لالا مراد علی خان کشور خان محمد عالم اور دیگر بہت سے خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیان پہنا کر مبارکباد دی جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018میں اے این پی کے جیالے اور عوام سونامی کی ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں بچوں کی حکومت ہو تو سارے فیصلے ہی بچوں کے ہونگے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تبادلوں کو پی ٹی ائی کے جھنڈا لگانے پر واپس کرنا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور حلقے کی وزیر انتقامی سیاست میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ اے این پی کے ایک سرکاری ملازم کی چھ چھ مرتبہ تبادلہ کیا ہے لیکن چھ مرتبہ تبادلہ کرنے کی باوجود وہ بہادر ساتھی پھر بھی پختون اور اے این پی کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئے کی الزامات کا ازدانہ تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہے اور اب عمران نیازی کو اپنے اور اپنے موبائل کی تلاشی دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ وزارات کی وقت بہت کم ہے انشاء اللہ وزارت کی نشہ اتر کر پھر پتہ چلے گا کہ کون کتنی پانی میں ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک اور سوات کی بقاء کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیا ہے اور پھر بھی دینگے انہوں نے کہا کہ تمام دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے چین کا دورہ کرکے سی پیک منصوبے میں اپنے اپنے صوبوں کیلئے بڑے بڑے منصوبے منظور کئے ہیں لیکن ہمارے وزیر اعلیٰ چین جاکر انہوں نے سی پیک منصوبے میں حصہ لینے کی بجائے وہاں پر گدھوں کو فروخت کرنے کا معاہدے کی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی وزیر کو تو دھمکی تک نہیں ملی ہے انکو دہشت گرودں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا کیا پتہ ہے کہ اس امن کیلئے فورسزز عوام اور اے این پی نے کتنے شہادتیں دی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اے این پی سے اس بات پر ناراض ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کیساتھ جنگ کرکے انکے خاتمہ کردیا ہے اور یہ لوگ اپنے ساتھیوں کے یہاں سے ختم کرنے پر ناراض ہے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی زمینوں پر سیکشن فور لگانا زیادتی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی اس بات کی سختی سے مخالفت اور عوام کیساتھ کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ جنگلات بچانے کی نام پر غریبوں کی چراگاہوں پر پابندی لگانا ان غریبوں کی زمینوں کو شاملات میں ڈال کر صوبائی حکومت کی کھاتے میں ڈالنا اور اب غریبوں کی زمینوں پر سیکشن فور لگانا غریب عوام دشمنی کی علاوہ کیا ہوسکتی ہے جس کی خلاف عوام کو اٹھنا ہوگا اور اپنے حقوق کیلئے اواز اٹھانا پڑیگا جلسے میں محمد ایوب خان نے ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیرمین اور نائبر ہوڈ کونسل مٹہ خریڑئی کے ناظم بہادر خان کو زبردست عوامی خدمت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے طرف سے اور پارٹی کے طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

مزید : کراچی صفحہ اول