جے یو آئی نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی

جے یو آئی نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی تنظیم سازی اور مولانا فضل الرحمن کے ورکر زکنونشن کیلئے ضلع بھر کے دوروں کا اعلان جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات فضل اکبر باچا کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس ضلعی امیر قاری محمدعمرعلی کی زیر صدارت جامعہ تحسین القرآن میں میں منعقد ہوا اجلاس میں عاملہ کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تعارفی نشست کے بعد ضلعی امیر نے تزکیہ نفس اور اصلاح کے حوالے سے تعارفی کلمات پیش کئے اجلاس میں کئی اہم فیصلے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی نے فیصلوں کے بارے میں کہا کہ صوبائی جماعت نے الیکشن 2018 کیلئے امیدواروں کی درخواستیں طلب کی ہے لہذا ضلع نوشہرہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی نشستوں کیلئے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں 25 اگست تک ضلعی امیر اور جنرل سیکرٹری کے پاس جمع کرائیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی یونین کونسلوں میں تنظیم سازی کیلئے فوری طورپر دوروں کا آغاز کررہے ہیں جس کا شیڈول بہت جلد جاری کردیاجائے گا انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن ضلع نوشہرہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے حالیہ جماعتی انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے امیدوار پیرباچا کو نائب امیر مقررکرنے کا بھی فیصلہ کردیاگیا اجلاس کے آخر میں نومنتخب ضلعی امیر قاری محمدعمر علی کے چچا کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول