این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والوے ہزاروں اساتذہ کوجلد ریگولر کیاجائیگا:مظفر سید
تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ ) صوبا ئی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے کہا کہ صو بہ بھرمیں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے ہزاروں اساتذہ کو جلد ریگولر کیا جائیگا ،صوبا ئی حکومت کو الٹی ایجوکیشن کے فرو غ پر خصوصی تو جہ دے رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گور نمنٹ ہا ئیر سیکنڈی سکول زیار ت تا لا ش میں امسال بہترین تعلیمی کا رکر د گی کا مظاہر ہ کر نے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ۔تقر یب سے پرنسپل امین الحق،ہائیرسکینڈری سکول شمشمی خان کے پرنسپل آفتاب عالم خان نے بھی خطاب جبکہ طلبہ نے ملی نغمیں ،تقار یر اور ٹیبلوز پیش کئے ،اپنے خطاب میں وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ نے کہا کہ دو ر جدید کے چیلنجز سے نمٹنے کے لے جدید سا ئنسی علوم کا حصول نا گزیر ہے اس مقصد کے حصول کے لے صوبا ئی حکومت تعلیم کے فرو غ اورشر ح خوا ند گی بڑھانے کے لے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہیں ،گزشتہ برس 12سوسے زاید اساتذہ کو دیر لویر میں خالصتا میر ٹ کی بنیاد پر بھرتی جبکہ درجنوں نئے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم انسٹال ،طلبہ کو مفت درسی کتب کی فراہمی ،صو بہ بھر میں ہزاروں نئے اساتذہ کی بھرتی کاعمل سے طلبہ اور اساتذہ کے مسائل حل کافی حد تک حل ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے بھر تی ہونے والے ہزاروں اساتذہ کو مستقل کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان جلد کیا جا ئیگا ،اانہوں نے مذکورہ سکول میں مزید ایک کمرے کی تعمیر ،پانی فراہمی منصوبے اور اسٹیڈیم کی تزئن و آرایش کے لے 15لاکھ رو پے فراہم کرنے کے اعلانات بھی کئے