باجوڑ ایجنسی ،درجنوں خاندانوں کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

باجوڑ ایجنسی ،درجنوں خاندانوں کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی تحصیل ماموند کے علاقے غبری میں جماعت اسلامی کا شمولیتی تقریب ،اپنی قوم کو مزید غلامی کے زنجیروں میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ایف سی آر ہماری تعلیمی اور ترقی کے راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی حمید صوفی پچھلے کئی سالوں سے ارکان قومی اسمبلی عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔قوم نے بڑی تکلیفیں برداشت کی ہے آنے والے نسل کو ایک ترقی یافتہ معاشرہ حوالے کرنا ہوگا۔صدر شعبہ تعلقات عامہ الحاج عظیم خانتفصیلات کے مابق تحصیل ماموند کے علاقے گبری میں جماعت اسلامی کاایک گرینڈ شمولیتی تقریب منعقد ہوا جس میں پوری عمر خیل قوم سمیت متعدد خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امیر محمد حمید صوفی نے کہا کہ قبائل محب وطن پاکستانی ہیں اور ہر وقت ملک کے دفاع کیلئے سرگرم عمل ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ملک کے آذادی کے ستر سال گزرنے کے باوجود آج بھی قبائل غلامی کی ذندگی گزارنے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی نے ہر فورم پر عوام کی خدمت کی ہے چاہے اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر اُنہوں نے مزید کہا کہ آنے والہا دور جماعت باسلامی کا ہے اور ملک سے پیسہ لوٹنے والے ؒ تیروں سے احتساب کرکے لوٹے ہوئے عوامی پیسے کو ملک کے اندر لائینگے جس سے عوام ایک خوشحال اور اسودہ زندگیاں بسر کر سکے گیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شعبہ تعلقات عامہ الحاج عیم خان نے کہا کہ ایف سی آر ہمارے ایجنسی اور پورے فاٹا کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ہمارے بچوں کے مستقبل میں کئی سالوں سے این اے 43 کے ایم این اے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی سے پیچھے رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فرنٹ لائن سیاست پر یقین رکھتی ہے اور وہ ہر وقت عوام کے درمیان موجو درہتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ جماعت اسلامی کے قائدینپر سو فیصد اعتماد کرتے ہیں تقریب سے جے آئی یوتھ کے صدر ثناء اللہ خان نے خاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی یوتھ نوجوانوں کا ہر قسم جسمانی اور روحانی تربیت کرتا ہے طاہے وہ ایجنسی کے سطح پر ہو یا ملک کے سطح پر اور ہم یوتھ کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاقے کے عوام نے جماعت اسلامی قائدین کا علاقے کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ جماعت اسلامی کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول