شکاگو : سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش

شکاگو : سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش

شکاگو( آن لائن )امریکی شہر شکاگو میں سابق صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کے علاقے اینگل وڈ میں واقع 16 ویں امریکی صدر ابراہام لنکن کے مجسمے پر کسی نے آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگادی۔آگ لگنے کے باعث مجسمہ بری طرح متاثر ہو اہے۔ اس سے قبل امریکی صدر جارج واشنگٹن کے مجسمیکو بھی آگ لگائی جاچکی ہے۔متعدد امریکی شہری تنظیم کے نمائندوں، سیاست دانوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے امریکا کے لیے شرمناک قرار دیا ہے۔

ابراہام لنکن نے اپنے دور صدارت میں نہ صرف امریکا سے غلامی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا بلکہ اس کے خلاف مختلف ریاستوں سے طویل خانہ جنگی کے بعد یونین کو بچایا تھا۔ابراہام لنکن کو 1865 میں قتل کردیا گیا تھا ۔

مزید : عالمی منظر