بھارت : بس حادثے میں زخمی شخص سے موبائل فون اور 12 روپے چرا لیے گئے
نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی دارالحکومت دہلی میں ٹریفک حادثے میں فٹ پاتھ پر پڑے زخمی شخص کو موبائل فون اور 12 روپے نقد رقم سے محروم کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام تقریباً 5 بجے نریندر کمار نامی 35 سالہ شخص کو کشمیری گیٹ بس ٹرمینل کے قریب ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ فٹ پاتھ پر جا گرا اور زخمی حالت میں وہیں پڑا رہا۔زخمی شخصنریندر کمار بے ہوشی کی حالت میں 12 گھنٹے تک اسی فٹ پاتھ پر پڑا رہا لیکن کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا البتہ اتنا ضرور ہوا کہ اس کی بے ہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اٹھائی گیروں نے اس کا موبائل چوری کر لیا۔
، کپڑوں سے بھرا ہوا اس کا سفری تھیلا لے کر چلتے بنے اور یہاں تک کہ اس کی جیب میں موجود صرف 12 روپے کی رقم بھی نہیں چھوڑی۔ دہلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے فائل بند کر دی ہے۔