تخت بھائی ،جے یو آئی انتخابات،فواد اکرم صدر منتخب
تخت بھائی(نامہ نگار) جمعیت طلباء اسلام PK-26کے انتخابات مکمل ۔ محمد فواد اکرم صدر جبکہ احسان سلطان خیل متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس جے یو آئی کے ضلعی رہنماء مولانا اختر علی کے زیر صدارت الحاج دوست محمد درویش کے اقامت گاہ مسکن درویشاں میں منعقد ہوا جس میں جے یو آئی ضلع مردان کے جائنٹ سیکرٹری الحاج دوست محمد درویش، یو سی دامن کوہ کے امیر فضل واحد مجاہد، مولانا محمد حسین، محمد ریاض، حاجی مکمل شاہ، محمد رفیق، قاضی محمد اقبال صافی ، کونسلر محمد بشیر خان، قاری ذین العابدین ، ویلج کونسل کے وائس چیئرمین جاوید ٹھیکیداراور دیگر رہنماؤں و کارکنان کے علاوہ یونیورسٹی، کالجز اور دینی مدارس کے طلباء نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر انتہائی پر امن ماحول میں محمد فواد اکرم کو جے ٹی آئی PK-26کے صدر جبکہ احسان سلطان خیل کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیے گئے ۔ دیگر عہدیداروں کا انتخاب باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی موقف کی تائید کی گئی ۔