امن وآشتی سے معاشرہ جنت کا گہوارہ بن سکتا ہے ،جمشید مہمند

امن وآشتی سے معاشرہ جنت کا گہوارہ بن سکتا ہے ،جمشید مہمند

شیر گڑھ (نمائندہ نمائندہ پاکستان )امن وآشتی سے معاشرہ جنت کا گہوارہ بن سکتی ہے۔دشمنیوں نے خاندانوں کو تباہ کردیا ہے۔دشمنیوں کا انجام انتھائی تباہ کن ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم ،پی،اے جمشید خان مھمند کے والد حاجی تاج محمد خان اور سکالر ز ضلع مردان کے صدر مولانا عبداللہ جان نے صلح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ماندوری تخت بھائی کے دو فریقین زرین خان اور ضیاء الرحمان کے مابین کچھ عرصہ پہلے لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔اور فریقن کے مابین خون خرابہ کے شدید خدشہ تھا۔دونوں کے درمیان حاجی تاج محمد خان کے سربراہی میں جرگے نے صلح کرایا اور دونوں فریق بغل گیر ہوکرباہم شیر وشکر ہوگئے۔ تقریب سے حاجی تاج محمد خان اور مولانا عبداللہ جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلح میں سراسر خیر ہے اور اللہ تعالیٰ کو عفوودرگزربہت پسند ہے ۔ایک دوسرے کو معاف کرنے سے معاشرے میں امن قائم ہوجاتا ہے۔اور امن وآشتی سے معاشرہ جنت کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ دشمنیوں نے کئی خاندانوں کو تباہ وبرباد کیا ہے۔دشنیوں کا انجام بھیانک اور تباہ کن ہوتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر