جمرود پریس کلب اور آر ٹی آئی کے اشتراک سے ایک ڈائیلاگ سیشن کا اہتمام

جمرود پریس کلب اور آر ٹی آئی کے اشتراک سے ایک ڈائیلاگ سیشن کا اہتمام

جمرود( نمائندہ خصوصی)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے صحافیوں اور پبلک ڈیپارٹمنٹس کے حکام کے مابین معلومات تک رسائی اور باہمی تعاون کے حوالے سے جمرود پریس کلب اور آر ٹی آئی کے اشتراک سے ایک ڈائیلاگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جسمیں جمرود پریس کلب کے صحافیوں اور پبلک ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ دار افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف سینئر صحافی اور کالم نگار رحیم اللہ یوسف زئی تھے۔ ڈائیلاگ سیشن کے دوران دونوں گروپوں نے اپنے اپنے ذمہ داریوں اور دائرہ اختیار سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ چونکہ فاٹا میں آر ٹی آئی کا نفاذ ابھی تک نہیں ہوا ہے لیکن بھر بھی اداروں اور صحافیوں کی باہمی تعاون و روابط کے ذریعے بھی معلومات کی فراہمی کی جا سکتی ہے جسکا فائدہ نہ صرف عوام کو ہو گا بلکہ اداروں کو بھی ہوگا۔ ڈائیلاگ کے دوران فاٹا میں آر ٹی آئی کے نفاذ پھر بھی زور دیا گیا۔ تقریب کے آ خر میں جمرود پریس کلب کی جانب سے مہمان خصوصی رحیم اللہ یوسفزئی اور انٹر نیوز کے گوہر علی تاریخی باب خیبر کے سوینیر سے نوازہ گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر