تمباکو کاشتکاروں کو تنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی ،افتخار مشوانی
مردان (بیورورپورٹ) چےئرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو کے کاشتکاروں کو بے جا طور پر تنگ کرنے اور ان سے تمباکو مقررہ سرکاری نرخ پرنہ لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ تمباکو کے کاشتکاروں کو ان کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا اور ان کو ان کا حق دلاکر دم لونگا ۔ ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائیش گاہ پر تمباکو کے کاشتکاروں کے ایک کثیر رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے چئیرمین ڈیڈک افتخار مشوانی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کردار آدا کرنے کی درخواست کی۔ جس پر افتخار علی مشوانی نے کہا کہ تمباکو کے کاشتکاروں کی سال بھر کی محنت کو ضائع کرنا سرار غلط اور نا انصافی ہے ان کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاونگا ۔